روہڑی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرنوجوان قتل کردیا

روہڑی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرنوجوان قتل کردیا

سکندر علی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا، موٹر سائیکل سواروں نے گھیر لیاکندھکوٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے بگٹی نوجوان قتل، 3افراد زخمی

روہڑی، اندرون سندھ (نمائندگان)روہڑی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا، جبکہ کشمور اور کندھکوٹ میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ روہڑی کے سنگرار تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان سکندر علی پسیو کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ایزی لوڈ کی دکان چلاتا تھا اور شام کو دکان بند کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ اہلِ علاقہ اور ورثا نے لاش تھانے میں رکھ کر احتجاج کیا۔ ادھر کندھکوٹ کے قریب تھانہ بخشاپور کی حدود نیو شاہی نہر کے مقام پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے نوجوان ابراہیم بگٹی موقع پر ہی ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر بخشاپور پہنچایا، جہاں سے زخمیوں لوٹو بگٹی اور لال خان ڈومکی کو حالت نازک ہونے پر رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ دریں اثنا کشمور کے گلوڑ محلہ میں کلٹس کار سوارچارافراد نے فائرنگ کردی جس سے طاہر کلوڑ اور اس کے ساتھ 10 سالہ بچہ تنویر چنہ ولد شمس چنہ شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کیخلاف ورثا کی جانب سے دھرنا دیا گیا، خورشید احمد شاہ کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں