سی ڈی اے بورڈ اجلاس جائیداد منتقلی فیس میں کمی،3فیصد کر دی گئی
اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کیلئے کریٹیو کنسلٹنٹ (سٹی کیوریٹر) کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری پروکیورمنٹ عمل ختم کرنیکافیصلہ ،پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے ،چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا تیسرا اجلاس ہوا۔ موجودہ ٹرانسفر فیس کو 3 فیصد سے کم کردیا گیا۔ اس فیصلے سے نہ صرف اسلام آباد شہر میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ہاؤسنگ و رئیل سٹیٹ کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئیگی۔ فیس کی کمی سے خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کو بھی براہ راست فائدہ اور ریلیف ملے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے ۔ اجلاس میں اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی حب بنانے کیلئے کریٹیو کنسلٹنٹ (سٹی کیوریٹر) کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (پیکج ون اور ٹو) کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گریوینس ریڈریسل کمیٹی اور پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر جاری پروکیورمنٹ عمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اسلام آباد میں دیگر شہروں کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لینے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین نے کہا کہ دیگر شہروں کے بہترین ماڈلز کا جائزہ لیکر فوری، پائیدار اور مؤثر نظام اپنایا جائیگا۔