کھاد سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی کی جائے ،رانا تنویر

کھاد سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت نگرانی کی جائے ،رانا تنویر

دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں سپلائی چین میں شفافیت بڑھائی جائے ، وفاقی وزیر کاکھاد جائزہ کمیٹی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی وزیر نے مغربی سرحد پر قیمتوں کے فرق کے باعث کھاد سمگلنگ خدشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نگرانی کی ہدایت کی ، کھاد جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ حکومت مناسب قیمتوں پر کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے کیونکہ کھاد کی دستیابی قومی غذائی تحفظ کا بنیادی ستون ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور صنعت کو ہدایت کی کہ سپلائی چین میں شفافیت بڑھائی جائے اور ممکنہ قلت سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں ربیع سیزن کے دوران یوریا کی صورتحال کو مجموعی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں