عوامی مالیات میں بلاک چین پر مبنی کتاب کا اجرا

 عوامی مالیات میں بلاک  چین پر مبنی کتاب کا اجرا

کراچی(سٹی ڈیسک)انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) نے ایک نئی اشاعت بعنوان Blockchain in Public Finance: Reducing Corruption and Enhancing Transparency کا اجرا کیا ہے۔۔۔

 جس کے مصنف محمد افضل، ایف سی ایم اے ہیں، جو آئی سی ایم اے کے گورنمنٹ کمرشل آڈٹ ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ کتاب عوامی مالیاتی نظم و نسق میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال پر روشنی ڈالتی اور اس کی شفافیت بڑھانے ، جوابدہی مضبوط بنانے اور سرکاری نظام میں بدعنوانی کم کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں