نجی اسکولوں کے اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ

 نجی اسکولوں کے اساتذہ  کیلئے تربیتی ورکشاپ

کراچی(سٹی ڈیسک)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور آئی روٹس کے باہمی اشتراک سے کراچی میں اساتذہ کے لیے ایک روزہ پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں شہر بھر کے نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران ماہرین نے اکیسویں صدی کی تدریسی حکمت عملی اور قابلیت پر مبنی تشخیص کے جدید طریقہ کار پر جامع سیشنز منعقد کیے ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد نجی شعبہ تعلیم میں تدریسی معیار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ مقررین نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بنیادی جزو قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں