خاتون اور 2 بیٹوں کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا
کراچی(این این آئی)بلدیہ نیول کالونی کے گھر میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے واقعہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں مقتولہ خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو رہائش کیلئے گھر فراہم کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تو اس نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے مقتولہ خاتون سے خفیہ طور پر نکاح کیا ہوا تھا جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ کو بھی اس کی دوسری شادی کا علم نہیں تھا۔زیرحراست شخص نے ثبوت کے طور پر پولیس کے سامنے اپنا نکاح نامہ اور شادی کی ویڈیوز پیش کردیں، پولیس کے مطابق واردات کا مبینہ ملزم مقتولہ کا سابق شوہر ہے جو تاحال مفرور ہے۔