ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے گئے
کراچی (اے پی پی) تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ کر دیئے۔
طلبہ کو اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈان لوڈ کرنے کیلئے پورٹل پر اپنا چالان نمبر اور میٹرک کا رول نمبر درج کرنا ہوگا۔ سرکاری تعلیمی اداروں کے ریگولر طلبہ اور اسپیشل چانس سے فائدہ اٹھانے والے امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ براہ راست پورٹل سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔