شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ طلب
کراچی(این این آئی)ایشیا کی سب سے بڑی کباڑی مارکیٹ شیر شاہ میں گودام ایریا میں واقع پٹیل گودام کے 40سے زائد دکانداروں سے فی دکان 10لاکھ روپے بھتہ طلب کئے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے متحرک ہوگئے۔
شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کا گشت، دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ پٹیل گودام کے 40سے زائد دکانداروں سے فی دکان 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے اور رقم نہ دینے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کے اعلی حکام جن میں رینجرز کے بریگیڈیئر اسد ڈی ایس آر نعیم ایس آر سعید صاحب کے علاہ پولیس کے ڈی ایس پی ارشد ایس ایچ او پاک کالونی ،ایس ایچ او سائٹ اے اور ایس ایچ او سائٹ بی کی جانب سے بھی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے صدر ملک ذاہد دہلوی کو ان کی مارکیٹ کے تمام دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی رینجرز اور پولیس افسران نے نفری کے ہمراہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں کے دکانداروں کو کسی خوف کے بغیر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی۔