منڈی میں ساڑھے 5 ہزار قربانی کے جانورپہنچ گئے

منڈی میں ساڑھے 5 ہزار قربانی کے جانورپہنچ گئے

جانوروں کومفت پانی فراہمی، گاڑیوں ،موٹرسائیکلز کیلئے آن لائن پاسزاجرا اسٹیشن سے جانوروں کی دھلائی،فوڈاسٹریٹ آخری مراحل میں،ایڈمنسٹریٹر

کراچی (این این آئی)ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد کے 16ویں روز تعداد ساڑھے 5ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے لائے گئے تگڑے اور خوبصورت جانور ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رونق بڑھا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں اورقربانی کے جانوروں کی ہرسہولت موجود ہے ،واٹر ٹھیکیدار کی جانب سے مویشی منڈی آنے والے بیوپاریوں کو چارہ اپنے ساتھ لانے کے اجازت ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے جانورکو 8 لٹر اوربڑے جانور کو 30 لٹرپانی روزانہ کی بنیاد پر مفت فراہم کیا جارہا ہے ، مختلف بلاکس میں عارضی مساجد اور بیت الخلا قائم کردیے گئے ہیں،بیوپاریوں کی سہولت کیلئے بینک بھی موجود ہیں،بھاری بھرکم گائے ،بیل ،بکروں کیساتھ ، تھرسے خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت ہیں ۔نواب شاہ سے آئے ایک بیوپاری کے خوبصورت جانوروں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔بیوپاری نے جانوروں کو شدید گرمی سے بچاو کیلئے سروس اسٹیشن کھول رکھا ہے ۔ شہریوں کی تواضع کیلئے وسیع فوڈ اسٹریٹ بھی تیار کی جارہی ہے جو آخری مراحل میں ہے ۔پارکنگ ٹھیکیدار نے بتایا کہ شہری آن لائن بھی گاڑیوں کے پاسز بنواسکتے ہیں، گاڑی کا پاس 4 ہزار اور موٹرسائیکل کا پاس پندرہ سو روپے میں بناکر دیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں