غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ،ایازمیمن
کراچی (آئی این پی) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے جاری غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے تجاوز کر جانا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ لیاری، گارڈن، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن سمیت گنجان آباد علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کا سکون اور رات کا آرام چھن چکا ہے۔