ٹریفک سگنلز بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

 ٹریفک سگنلز بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گامیونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں،میئر

کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہوں پر سمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں گے ، میونسپل کمشنر اسمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایم اے جناح اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے ، ٹریفک کو موثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی ہے ، اس حوالے سے سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے اشتراک سے کراچی واٹر امپروومنٹ سروسز پراجیکٹ تشکیل دیا ہے ، اسی طرح ایک بڑا مسئلہ بلنگ کا بھی تھا، جس کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے میٹرنگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں بلک فلو میٹرز نصب کیے جا رہے ہیں، 43 بڑے میٹرز لگائے جا رہے ہیں تاکہ پانی کی ترسیل کی درست پیمائش کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں