غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب ،دو ملزمان گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب ،دو ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کر دیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کارروائی کے دوران ایرانی ریال کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں احمد خان اور مصباح الحق شامل ہیں، جنہیں انڈسٹریل ایریا سے حراست میں لیا گیا۔کارروائی کے دوران تقریباً 200 کروڑ ایرانی ریال برآمد کیے گئے ، جبکہ ملزمان قانونی جواز پیش کرنے میں ناکام رہے اور ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں