کے الیکٹرک کی صارفین سے احتیاطی تدابیر کی اپیل

کے الیکٹرک کی صارفین  سے احتیاطی تدابیر کی اپیل

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے اپنے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے یا سخت جسمانی مشقت سے گریز کریں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے اس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا کہ جیسے جیسے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ، کے الیکٹرک کراچی کو بجلی کی پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے ۔ ہماری فیلڈ ٹیمیں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری بحالی کو یقینی بنانے کے لیے الرٹ ہیں۔ تاہم، ہم عوام سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ موجودہ موسمی حالات پر گہری نظر رکھیں اور شدید گرمی سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں