یونیورسٹی روڈ پر موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ ٹریفک کے لیے بند

یونیورسٹی روڈ پر موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ ٹریفک کے لیے بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی دو سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ پر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بازار کٹ سے گاڑیاں مین روڈ پر منتقل کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں جیل روڈ سے مزار قائد جانے والا راستہ بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے ۔چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ توقع ہے بی آرٹی ریڈلائن اکتوبر2027ء تک فعال ہو جائے گی اور بی آرٹی کی تعمیر کسی صورت یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ کرے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام یونیورسٹی روڈ کی خراب حالت سے شدید مشکلات کا شکار ہیں سندھ حکومت 2ماہ کے اندر یونیورسٹی روڈ کو مکمل طور پر فعال بنائے ، یونیورسٹی روڈ پر عوامی و نجی ٹرانسپورٹ کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔عدالت نے کہا کہ حکومت سندھ اس مقصد کے لیے اضافی فنڈز براہِ راست یا ازسرِنو مختص کر سکتی ہے ، ٹرانس کراچی ضرورت پڑنے پر مشینری کیلئے ڈسپیوٹ ریزولوشن بورڈ سے رجوع کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں