روہڑی:کھیل کے میدان منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ

روہڑی:کھیل کے میدان منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ

شراب نوشی کی بھی شکایات، پولیس اہلکاروں کے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظنیویارڈ چوکی انچارج، ون فائیو اہلکار میں گفتگو وائرل، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

روہڑی(نمائندہ دنیا)روہڑی میں کھیل کے میدان منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئے ، جبکہ شراب نوشی کی بھی شکایات ملی ہیں، نیو یارڈ کالونی کے العباس گراؤنڈ میں واک اور اسکوٹی چلانے کی تربیت لینے آنے والی خواتین اور طالبات کی موجودگی کے دوران مبینہ طور پر شراب نوشی کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں جس پر پولیس کی جانب سے بعض افراد کو گراؤنڈ میں بیٹھنے سے منع کیا گیا، اس واقعے کے بعد ون فائیو سکھر کے مبینہ بڑے منشی اور نیو یارڈ چوکی انچارج کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک آڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر ون فائیو اہلکار کی جانب سے چوکی انچارج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اپنی پولیس کو سمجھائیں وہ گراؤنڈ میں بیٹھنے نہیں دیتے یہ کون سی انسانیت ہے جبکہ گفتگو کے دوران خواتین اور اسکوٹی سیکھنے آنے والی طالبات کے بارے میں بھی مبینہ طور پر15 مددگار پولیس کے ہیڈ محررکی جانب سے نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے جس پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مراکز ہوتے ہیں لیکن اگر وہاں منشیات اور شراب نوشی جیسی سرگرمیاں جاری رہیں گی تو نہ صرف کھیلوں کا ماحول متاثر ہوگا بلکہ خواتین اور طالبات کے تحفظ اور عزتِ نفس پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ، شہریوںاعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکار کے خلاف محکمانہ اور کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں