لینڈ مافیا سے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار

لینڈ مافیا سے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین واگزار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی کرپشن ونگ نے لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباً 50 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری جائیداد قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی۔ کارروائی میں غلام حسین قاسم کوارٹرز میں قائم غیر قانونی قبضہ بھی ختم کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی قیمتی املاک پر برسوں سے قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے ، جبکہ پراپرٹی نمبر GK-7/75 اور GK-7/12 کو کامیاب کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق سرکاری زمینوں پر جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کرنے والے عناصر اب ادارے کی نگرانی میں ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں