ابوالحسن اصفہانی روڈ پر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کے الیکٹرک کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔۔۔

 مشتعل مظاہرین نے دونوں اطراف سے روڈ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے سے علاقے کی بجلی بند ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل بحالی کے دلاسے دیے جا رہے ہیں۔ مکینوں کے مطابق 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید گرمی میں بچے ، خواتین اور بزرگ اذیت میں مبتلا ہیں،احتجاج کے باعث ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ بعد ازاں پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں