کلفٹن، سڑک بندش پرشہری برہم ٹریفک اہلکاروں سے الجھ پڑا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں سڑک بند کرنے پر شہری برہم ہوگیا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیومیں ٹریفک اہلکاروں کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق کار سوار شہری کو فیملی کے ہمراہ اسپتال جانا چاہتا تھا، درگاہ عبد اللہ شاہ غازی پر عرس اور زائرین کی آمد کے باعث سڑک بند تھی، شہری نے سڑک کھلوانے پر زور دیا،بات نہ ماننے پر ٹریفک اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔