مصطفی عامر قتل کیس:عدالت کا ملزم کو وکیل لانے کا حکم، سماعت 17جون تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت چھ مقدمات کی سماعت17جون تک ملتوی کرتے ہوئے۔۔۔
ملزم ارمغان کو اپنے وکیل کی حاضری یقینی بنانے یا نیا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کو عدالت میں پیش کیا ۔ سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے وکیل کے بغیر کیس چلانے اور اپنی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے کی استدعا کی۔ ملزم ارمغان نے عدالت کو بتایا کہ اسے وکیل کی ضرورت نہیں تاہم عدالت نے قرار دیا کہ سزائے موت سے متعلق مقدمات وکیل کی موجودگی کے بغیر نہیں چلائے جا سکتے۔