نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا پہلا کیس، 42 سالہ خاتون جاں بحق

نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا پہلا کیس، 42 سالہ خاتون جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیولے کے کاٹنے سے 2026 میں ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا،42سالہ خاتون ریبیز کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔۔۔

۔ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والی بیالس سالہ خاتون کا تعلق جیکب آباد سے ہے ۔مینجر ریبیز پروگرام افتاب گوہر نے بتایا کہ خاتون کو دو ہفتے پہلے نیولے نے کاٹا تھا جس کے بعد انہوں نے کوئی علاج نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ نیولے کے کاٹنے سے ریبیز کا یہ پہلا کیس ہے ۔ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق اس سال ریبیز سے انڈس اسپتال میں 9اموات ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں