ملیر بار الیکشن، ہما فاروق ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری منتخب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-26 کے لیے ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری (خواتین)کے عہدے کے انتخاب کے نتائج جاری کر دیے گئے جس کے مطابق ہما فاروق کامیاب قرار پائیں۔۔۔۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ہما فاروق نے 250 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی مد مقابل شہناز بانو میمن 175 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 425 ووٹ درست قرار دیے گئے جبکہ 5 ووٹ مسترد یا ضائع شدہ قرار پائے ۔ ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری (خواتین)کے عہدے کے لیے کل 430 ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔ نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیٹی ارشد لنگاہ نے الیکشن کمیٹی کے اراکین فرمان علی خٹک اور لیاقت علی کلمتی کے ہمراہ کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہما فاروق کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا گیا۔