ڈرگز کے استعمال کا آغاز اسموکنگ سے ہی ہوتا ہے ،ڈی آئی جی جنوبی

ڈرگز کے استعمال کا آغاز اسموکنگ سے ہی ہوتا ہے ،ڈی آئی جی جنوبی

کراچی (این این آئی)ڈی آئی جی ضلع جنوبی کراچی اسد رضا نے کہا ہے کہ ڈرگز کے استعمال کا آغاز اسموکنگ سے ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات پالیسی کے 5 اہم جزو ہیں اور یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام تعلیمی اداروں میں سگریٹس، ویپس اور دیگر منشیات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔ڈی آئی جی ضلع جنوبی نے کہا کہ اسموکنگ، ویپنگ اور دیگر ڈرگز کے خلاف عوامی سطح پرمہم چلائی جائے گی۔اسد رضا نے کہا کہ اسموکنگ، ویپنگ اور منشیات کے مضر اثرات سے متعلق طلبہ و اساتذہ کو آگہی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسٹوڈنٹ کسی نشے کے استعمال میں ملوث پایا گیا تو اس کا ری ہیب یقینی بنائیں گے ۔اسد رضا نے کہا کہ اسکول و یونیورسٹی انتظامیہ اپنی حدود کو ڈرگ اور اسموک فری ڈکلیئر کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں