مدرسے کا 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مدرسے کا 13 سالہ طالب علم  کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ مشروف کالونی میں مدرسے کا طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مشرف کالونی میں قائم مدرسے کے اندر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ہیڈ محرر تھانہ موچکو خالد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ حمدان ولد شبیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ مدرسے کا طالبعلم تھا۔ابتدائی طور پر مدرسے کی انتظامیہ اور دیگر بچوں نے بتایا کہ حمدان باتھ روم سے نہا کر نکلا تھا اور اس نے کمرے کی لائٹ کھولنے کے لیے بجلی کا بٹن آن کیا تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں