جھڈو:مویشی منڈی سے چور سامان سمیت رکشہ لے کرفرار
جھڈو (نمائندہ دنیا)جھڈو کی مویشی منڈی سے نامعلوم چور رکشہ چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ روشن آباد کے رہائشی بلال ولد محمد طالب پتافی این جی اوز کی جانب سے ملنے والے رکشے پر جھڈو اور گردونواح میں برتن فروخت کرکے روزی کماتا تھا، آج بھی وہ مویشی منڈی میں برتن فروخت کرنے آیا تھا مگر اس کا رکشہ سامان سمیت چور لے اڑے جو تاحال برآمد نہ ہوسکا ہے۔