لاڑکانہ:سلنڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 3افراد جھلس کرزخمی

لاڑکانہ:سلنڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 3افراد جھلس کرزخمی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)ایئرپورٹ روڈ پر واقع گلشن مدینہ کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین اور 30سالہ محمد صالح جمالی جھلس کر زخمی ہوگئے۔۔۔

 زخمیوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے محمد صالح جمالی کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی حالت تشویشناک قرار دیدی، اہل خانہ کے مطابق صبح کے وقت چائے گرم کر رہے تھے کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں