بجٹ میں میرپور خاص، سکھر، نوابشاہ ڈویژنز نظر انداز کرنے پرتشویش
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے صدر خیرمحمد شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے 10 ارب روپے اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ خصوصاً لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویژنز کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق سے مطالبہ کیا کہ وفاقی ٹیکسوں سے حاصل آمدنی کو آبادی، ضروریات اور قومی معیشت میں مجموعی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں اور علاقوں میں منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔