شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت انعام اللہ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سیغیر قانونی 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ملزم کیماڑی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ 23(I)A اور 337H(II) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔