مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

مختلف علاقوں میں فائرنگ  سے دو افراد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد نمبر دو زم زم مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 34 سالہ کاشف علی کے نام سے ہوئی۔مزید برآں بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 14 میں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 60 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں