تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد اور بچہ زخمی ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقعے میں رینجرز چوکی کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ ثناء زوجہ ماجد کے نام سے ہوئی ہے ۔ خاتون کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔