ایک ہفتے میں 6 ڈاکو ہلاک، 52 گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 34 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 06 ملزمان ہلاک، 43 زخمی ڈاکوؤں سمیت 52 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 48 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 01 ہینڈ گرینیڈ اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 976 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 65 کلو 898 گرام چرس، 04 کلو 510 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئن برآمد کی گئی۔