مرکزی جلوسوں کے لیے پاس/اسٹیکر کے اجرا کا طریقہ کار جاری

 مرکزی جلوسوں کے لیے پاس/اسٹیکر کے اجرا کا طریقہ کار جاری

کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر نے محرم الحرام کے دوران 8 تا 10 محرم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت کرنے والے متعلقہ افراد کے لیے اجازت نامہ (اسٹیکر/پاس)کے اجرا کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی جلوسوں میں شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے پاس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے ، جبکہ درخواستیں 22 جون 2026 سے 23 جون 2026 دوپہر ایک بجے تک دفتر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی (گارڈن ہیڈکوارٹر)میں جمع کرائی جا سکیں گی۔درخواست گزاروں کو گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی، گاڑی کے مالک کا کارآمد قومی شناختی کارڈ، ڈرائیور کی دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ڈرائیور کا قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ انجمن، ادارے یا تنظیم کا تعارفی خط جمع کرانا ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اجازت نامہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں، رجسٹرڈ انجمنوں، ایمبولینس سروسز، میڈیا آرگنائزیشنز اور متعلقہ مجاز اداروں کو جاری کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں