دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،علامہ شبیر میثمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
ان جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے بزدل دہشت گرد ایک بار پھر سے ملک کا امن تباہ کرنے اور اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے،بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔