حب:ٹریفک حادثے میں ایک ہلاک، ایک شخص کی لاش ملی

حب:ٹریفک حادثے میں ایک ہلاک، ایک شخص کی لاش ملی

حب (نمائند ہ دنیا )حب پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 زخمی ہوگئے۔

 لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب حب پل کے قریب ایک شخص کی لاش ملی، جسکی موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں