میرپور خاص:کپڑا مارکیٹ کی سیڑھیوں کے نیچے مبینہ قبضہ

میرپور خاص:کپڑا مارکیٹ کی سیڑھیوں کے نیچے مبینہ قبضہ

تاجروں کا اظہار تشویش، مشترکہ گزرگاہ پر سامان رکھنے سے راستہ تنگ ہوگیاخریداروں ودکانداروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، متاثرین

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)نجی پلازہ کے سامنے واقع کپڑا مارکیٹ کی سیڑھیوں کے نیچے مبینہ طور پرناجائز قبضہ کرلیا گیا، جس کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص میں میمن پلازہ کے بالمقابل واقع کپڑا مارکیٹ کی عمارت میں واقع سیڑھیوں کے نیچے مبینہ ناجائز قبضے کے خلاف تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ مشترکہ گزرگاہ اور سیڑھیوں کے اطراف سامان اور تعمیرات کے باعث راستہ تنگ ہو گیا ہے جس سے خریداروں اور دکانداروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی تاجر ایم ڈی گارمنٹس نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کے مشترکہ حصے پر قبضے کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ ہنگامی صورتحال میں بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ میونسپل حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر تحقیقات کی جائیں، ناجائز تجاوزات قائم کرتے ہوئے دیوار تعمیر کی گئی ہے جس کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دکانیں پچاس لاکھ روپے مالیت تک آچکی ہیں، تاجر برادری اور دکان مالکان کامطالبہ ہے کہ انتظامیہ بلا تاخیر غیر سیاسی قبضہ مافیاکے خلاف فی الفور کاروائی کرے ۔ ذرائع کے مطابق پلازہ کی نا ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظوری لی گئی ہے ، اور نا ہی کسی متعلقہ محکمے کے ریکارڈ پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں