سانگھڑ:نشے میں دھت مختار کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

سانگھڑ:نشے میں دھت مختار کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ میں تعینات مختارکار یاسین چانڈیو مبینہ نشے کی حالت میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 جس میں شہری انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پولیس نے زخمی حالت میں انہیں ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ، یہ واقعہ حیدرآباد روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل پر پیش آیا، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق مختارکار یاسین چانڈیو ہوٹل پہنچے ، جہاں انہوں نے پہلے ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، بعد ازاں اسلحے کے زور پر ایک بچے کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور پھر ہوٹل سے زبردستی روٹی طلب کی ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ اس وقت تندور بند ہونے سے روٹی دینا ممکن نہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں