محراب پور:خبر چھپنے کے بعد زمین پرقبضے کی تحقیقات شروع

محراب پور:خبر چھپنے کے بعد زمین پرقبضے کی تحقیقات شروع

دیہہ لانگڑجی میں مافیا نے مبینہ ملی بھگت سے 9ایکڑ 12گھونٹے زمین ہتھیائی تھیدنیا نیوز میں شائع خبر پر متعلقہ ادارے کا نوٹس، مقامی شہریوں کا فیصلے کاخیر مقدم

محراب پور(نمائندہ دنیا)بلدیہ محراب پورکی ٹھری میرواہ رابطہ سڑک دیہہ لانگڑجی کے سروے نمبر 319 کا 4، 320 کا 1 اور 4، 333 کا 1، 334 کا 2 میں 9 ایکڑ 12 گھونٹے اراضی پر چیئرمین، ٹاؤن آفیسر، محکمہ ریونیو، پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لینڈ مافیا کے قبضے کی خبر دنیا نیوز میں شائع ہونے کے بعد جعلی دستاویز اور سرکاری پیمائش کے خیر پور میں قائم ادارے کے ذریعے نوٹس لے لیا گیا ہے ، ایک آفیسر نے اپنانام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افسر شاہی لینڈ مافیا کی آلہ کار ہے ، لینڈ مافیا قبضے کر کے غیر قانونی پروجیکٹ آفیسر کی مدد سے سرکاری زمین کے جعلسازی سے کاغذات بنوا کر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنا کر بیچ رہی ہے ، لینڈ مافیا کو منتخب نمائندوں، پولیس کی سرپرستی حاصل ہے ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایچ آر او ودیگر نے حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے محکمہ بلدیہ کی نیو ٹاؤن میں 9 ایکڑ 12 گھونٹے اراضی پر قبضے کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے سرپرستوں اور دیگر ذمہ دار عناصر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں