پولیس کی کارروائیاں،ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل لفٹر دو ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں،ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل لفٹر دو ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستانِ جوہر پولیس کی بروقت کارروائی، شہریوں سے واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد فاروق، سجاد ولد جمن اور منیر ولد محمد صالح کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل AAR-1006 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں ایسٹ زون، جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان فہیم ولد عبد الحمید اور محمد سلمان ولد محمد انور کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔برآمد شدہ موٹر سائیکل سرقہ کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں