رینجرز ونگ پر حملے کے 5مقدمات درج

رینجرز ونگ پر حملے  کے 5مقدمات درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز ونگ پر حملے کے 5 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 میں قائم رینجرز ونگ پر حملے کے 5 مقدمات سی ٹی ڈی میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ جبکہ دوسرا قتل، تین مقدمات غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 8 بج کر 10 منٹ پر گیٹ پر بارودی مواد سے خودکش دھماکا کیا، جس کے بعد تین دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں