ٹی ایم سی ماڑی پور کا ایک ارب86کروڑروپے سے زائد کا بجٹ منظور

ٹی ایم سی ماڑی پور کا ایک ارب86کروڑروپے سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (اے پی پی) چیئرمین ہمایوں محمد خان نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور کا سال2027-2026 کیلئے ایک ارب86 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 651روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

 بجٹ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے بتایا کہ مجموعی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 33 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ٹاؤن کی اپنے ذرائع سے آمدنی کا ہدف3 کروڑ 60 لاکھ روپے اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پیور بلاکس کے ذریعے گلیوں کی پختگی، پارکس اور مختلف منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ۔ چیئر مین نے کہا کہ تمام عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج لائنوں کی تنصیب، واٹر لائنوں کی مرمت اور مختلف اسکولوں کے  مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں