زیتون کی کاشت سے زرعی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ،پاسبان
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور یہاں کروڑوں ایکڑ بنجر زمین زیتون کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔
اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ قومی سطح پر زیتون کی کاشت کو فروغ دے تو نہ صرف خوردنی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ دیہی معیشت کو بھی نئی زندگی مل سکتی ہے ۔ لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور زرِمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زیتون ایک انتہائی قیمتی اور منافع بخش فصل ہے جس کا تیل دنیا بھر میں صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔