لانڈھی ٹاؤن ، نئے مالی سال کیلئے 3.74 ارب کا بجٹ منظور

لانڈھی ٹاؤن ، نئے مالی سال کیلئے 3.74 ارب کا بجٹ منظور

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 68کروڑ، تنخواہوں کی مد میں 2.25ارب روپے مختصمحدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،چیئرمین عبدالجمیل

کراچی (این این آئی)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے مالی سال 2026-27 کا 3 ارب 74 کروڑ 9 لاکھ 14 ہزار 897 روپے کا بجٹ ٹاؤن کونسل کے اجلاس میں پیش کردیا جسے اراکینِ کونسل نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔بجٹ تقریر کرتے ہوئے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود لانڈھی ٹاؤن میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 600 پیور بلاک گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکاجبکہ باقی کام بھی مرحلہ وار جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی ٹاؤن کے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور او زیڈ ٹی شیئر میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے بلکہ اسے بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جا سکیں ۔چیئرمین عبدالجمیل خان نے بتایا کہ بجٹ میں مختلف حکومتی ذرائع سے آمدنی کا تخمینہ 3 ارب 17 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 694 روپے رکھا گیا ہے جبکہ کل اخراجات کا تخمینہ 3 ارب 79 کروڑ 13 ہزار 472 روپے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کنٹی جنسی کی مد میں 22 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار روپے ، ریپئر اینڈ مین ٹیننس کے لیے 63 کروڑ 13 لاکھ روپے ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ تنخواہوں کی مد میں 2 ارب 25 کروڑ 24 لاکھ 48 ہزار 472 روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بجٹ میں 4 کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار 575 روپے فاضل رکھے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں