پولیس چیف سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چار رکنی وفد نے صدر دانش ملک کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور پولیس و بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس چیف نے تاجروں کے تحفظ اور سہولت کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وفد نے کراچی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔