سکھر:کھجور، چھوہارے کی نئی فصل منڈیوں میں آنے کا سلسلہ شروع

سکھر:کھجور، چھوہارے کی نئی فصل منڈیوں میں آنے کا سلسلہ شروع

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اور خیرپور کے باغات میں تیار کھجور اور چھوہارے کی نئی فصل منڈیوں میں آنا شروع ہوگئی۔۔۔

، رواں سال کھجور کی بمپر فصل ہونے سے کھجور کے کاشتکار مزدوراورتاجر سب ہی خوش ہیں، کھجور کی فصل جسے کاشتکار گولڈ یعنی سونے کی فصل قراردیتے ہیں،کاشتکار بڑی تعداد میں مارکیٹوں میں لے جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، موسم گرماکے دنوں میں 24گھنٹے ان باغات میں رونق کا سماں اور کھجور و چھوہاروں کی تیاری کا عمل جاری ہے ۔ امسال دکانداروں نے بھی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اس کے نرخ میں اضافہ کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں