شہداد پور:بلدیہ کی جانب سے فرینڈز کلب مبینہ مسماری کی اطلاعات

شہداد پور:بلدیہ کی جانب سے فرینڈز کلب مبینہ مسماری کی اطلاعات

شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور میں ضلع کونسل سانگھڑ کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے قائم فرینڈز کلب کی عمارت کو میونسپل کمیٹی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مسمار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔۔۔

 مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ عمارت کی چھت، سریا، اینٹیں، دروازے ، کھڑکیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب کر دیا گیا۔ الزام عائد کیا گیا کہ فرینڈز کلب کی عمارت گرانے کے لیے نہ تو ضلعی کونسل یا لوکل گورنمنٹ سے اجازت لی گئی اور نہ ہی عمارت سے نکلنے والے سامان کی کوئی نیلامی یا ٹینڈر جاری کیا گیا۔ شہریوں کے مطابق ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ مبینہ ایک بااثر شخصیت کو دینے کی اطلاعات ہیں، جہاں شاپنگ سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ شہریوں نے دعویٰ کیا کہ تعمیر میں میونسپل کمیٹی کی مشینری، سامان وعملہ استعمال کیا جارہاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں