مقابلے میں2اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (اے پی پی)جہانگیر آباد ناظم آباد نمبر 1کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں2 اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک 9ایم ایم پستول ،نقدی اور ۔۔۔
موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں گل حسن ولد لال بیگ اور اکرام ولد شمس الدین شامل ہیں۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔