امریکی دھمکیاں امن کوششیں سبوتاژ کررہی ہیں، حنیف طیب
کراچی (آئی این پی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایک طرف مذاکرات کی دعوت دینا اور دوسری طرف فوجی حملے کرنا واضح تضاد ہے ۔ مذاکرات کے ماحول میں فوجی کارروائیاں اور مسلسل دھمکیاں امن کی تمام مخلصانہ کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کے اندر متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق نے خطے کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا ہے ، جس کے نتیجے میں خلیج اور مشرق وسطیٰ کا امن شدید خطرے میں پڑ چکا ہے ۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں ۔