فارنزک لیب میں تاخیر پر ایم کیوایم کا اظہار مذمت

فارنزک لیب میں تاخیر پر ایم کیوایم کا اظہار مذمت

فارنزک لیب میں تاخیر پر ایم کیوایم کا اظہار مذمتلیب کا فعال نہ ہونا سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ثبوت ،ترجمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سندھ میں فارنزک لیب کے قیام میں پانچ سال کی طویل تاخیر اور صوبائی حکومت کی دانستہ چشم پوشی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسے بین الاقوامی معاشی حب میں امن و امان کے سنگین مسائل اور گل پلازہ فائر جیسے ہولناک سانحات کے باوجود تاحال فارنزک لیب کا فعال نہ ہونا سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا بین ثبوت ہے ، ترجمان نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پی ڈی ڈبلیو پی کی اہم میٹنگ میں صوبائی فارنزک لیب کے لیے 8 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم منظور کی گئی تھی جو کہ کسی بھی بڑے منصوبے کی منظوری کے لیے فائنل اتھارٹی ہوتی ہے ، مگر سندھ کے متعصب حکمرانوں نے بجٹ میں اس حساس اور انتہائی ناگزیر منصوبے کے لیے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف محض 10 لاکھ روپے مختص کر کے کراچی کے عوام اور یہاں کے تاجروں کے ساتھ ایک بھیانک اور شرمناک مذاق کیا ہے ، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال قبل شروع کیے گئے اس منصوبے کی عمارت کا ایک سال سے صرف ایک خالی ڈھانچہ کھڑا ہے جبکہ لیب کے لیے ضروری مشینری، جدید آلات، اسٹاف کی تعیناتی اور دیگر آپریشنل چیزوں کی خریداری کے لیے اب تک ڈائریکٹر جنرل (DG Lab) کی تعیناتی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں