موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک سرغنہ سمیت پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث بڑا نیٹ سرغنہ سمیت پکڑا گیا۔پولیس نے لائنز ایریا واٹر گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عمیر عرف گوبندہ شامل ہے ۔۔۔۔
دیگر ملزمان میں مجتبیٰ عرف مجو، اکرم عرف رنگیلہ، فیصل،شاہ میر حامد، محمد کلیم اسماعیل اور محمد رضا صدیق شامل ہیں ۔ ملزمان کی نشاندہی پر 05 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور مختلف پارٹس برآمدکرلئے گئے ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان واردات سے قبل ہدف کا مکمل جائزہ (ریکی) کرتے تھے ۔ملزمان ماسٹر چابی یا مخصوص اوزاروں کی مدد سے محض چند سیکنڈ میں موٹر سائیکل چرا کر فرار ہو جاتے تھے ۔ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں کم قیمت پر دکانداروں اور مارکیٹوں میں فروخت کر دیتے تھے ۔