سانگھڑ:تشدد کیخلاف سول اسپتال کی اوپی ڈی بند، ڈاکٹروں کااحتجاج

سانگھڑ:تشدد کیخلاف سول اسپتال کی اوپی ڈی بند، ڈاکٹروں کااحتجاج

10سے 15 افراد نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوکر تشدد کیا، سکیورٹی دینے کا مطالبہ

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ سول اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مبینہ تشدد کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈی سروسز بند کرکے مظاہرہ کیا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ اسپتال میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر الہٰورایو بوزدار، ڈاکٹر سحرش، ڈاکٹر فائزہ فاروق، قربان خاصخیلی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اپنی جان خطرے میں ڈال کر دن رات مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، مگر افسوس کہ دورانِ ڈیوٹی انہیں تشدد اور ہراسانی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک خاتون مریضہ کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا، جس کا علاج جاری تھا کہ اچانک مریضہ کے ساتھ آئے ہوئے 10 سے 15 افراد، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگئے اور ڈاکٹروں سمیت طبی عملے پر حملہ کرکے تشدد کیا، جس سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ احتجاج کرنیوالے ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...