سکھر:نجی صفائی کمپنی کی غفلت، شاہراہوں پرکچرے کے ڈھیر جمع

سکھر:نجی صفائی کمپنی کی غفلت، شاہراہوں پرکچرے کے ڈھیر جمع

صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، تعفن اٹھنے سے لوگ سخت مشکلات سے دوچارانتظامیہ یا متعلقہ محکمے نے نظام بہتر بنانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن و سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درست طریقے سے بحال نہیں کیا جا سکا ہے ، شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے باعث لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہیں، تو شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جمع رہنے اور ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو پریشان کر رکھا ہے ، شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز پر بھی گندگی کے ڈھیر جمع ہیں، انتظامیہ یا متعلقہ محکمے کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ، انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے ، پینے کے پانی کے بحران پر قابو پانے ، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں ہیں، شہر میں صفائی کا عملہ صفائی ستھرائی کے لئے کوئی کام کرتا دکھائی نہیں دے رہا ہے ، انتظامیہ نے یہ اعلانات کئے تھے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے گا، تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن شہر کے اکثریتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور ان سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو پریشان کر رکھا ہے ، شہری وسماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لے کر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت غفلت برتنے والے عملے کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...